• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: دریائے رائن میں سیلاب بحری جہاز پل سے ٹکراگیا

جرمن شہر کولون میں دریائے رائن میں سیلابی پانی اونچی سطح پر پہنچنے کے باعث ایک بحری جہاز ریلوے پل سے ٹکراگیا۔

جرمنی کے تقریباً سارے ہی دریا ان دنوں سیلاب کی زد میں ہیں اور جرمن حکام نے یورپ کے طویل دریا رائن میں معمول کی تجارتی جہاز رانی گزشتہ کئی دنوں سے بند کر رکھی ہے۔

جرمن ریلوے کمپنی نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز علی الصبح پیش آیا جب ایک بحری جہاز کولون شہر میں رائن پر بنے اس ریلوے پل سے ٹکرا گیا، جو جنوبی پل کہلاتا ہے۔

دریائوں اور آبی راستوں پر ٹریفک کی نگرانی کرنے والی پولیس کی طرف سے بتایا گیا کہ اس حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

ماہرین نے جائزہ لینے کے بعد پل کو ریلوے ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے۔

 

تازہ ترین