• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں انفلوائنزہ 29 روز میں 21 جانیں لے گیا

Influence In Multan Took 21 Lifes In 29 Days

ملتان میں سیزنل انفلوائنزہ سے 29 روز میں 21 افراد انتقال ہو گئے ہیں جبکہ اب تک 80 افراد میں سیزنل انفلوئنزہ وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ملتان میں 15 دسمبر سے شروع ہونے والے سیزنل انفلوئنزہ کا وار اب تک جاری ہے ، جس سے 152 افراد متاثر ہو کر نشتر اسپتال میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

تصدیق شدہ مریضوں میں 4 نشتر اسپتال کے ڈاکٹرز بھی شامل ہیں ۔ سیزنل انفلوئنزہ سے اب تک 21 افراد انتقال کرچکے ہیں جن میں 14 کا تعلق ملتان سے ، 2 کا خانیوال ، 3 کا مظفر گڑھ ، اور 2 کا تعلق وہاڑی اور راجن پور سے ہے ۔

نشتر اسپتال کے آئسیولیشن وارڈ میں اس وقت 18 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 6 افراد کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔

تازہ ترین