• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی ترسیل ،وزارت توانائی نے26ارب مانگ لئے

Ministry Of Energy Demands 26 Billion For Electricity Delivery

وزارت توانائی پاور ڈویژن نے موسم گرما 2018ء میں بجلی کے ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نظام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کےلئے 26 ارب روپے مانگ لئے۔بجلی کی دس تقسیم کارکمپنیوں میں 11 ہزار 601 رکاوٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی ریجن میں 3ہزار 979 ایسی رکاوٹوں کو سسٹم کےلئے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ فیڈرز اور ٹرانسمیشن لائنوں کےکنڈکٹر کو ایئریل بانڈڈ کیبل سے تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

میپکو کے کل فیڈرز کی تعداد 1295 ہے اس میں سے صرف 2 فیڈرز کےلائن لاسز 50 فی صد سے زائد ہیں۔ بجلی کی 5 تقسیم کار کمپنیوں میں کل 505 فیڈرز کے لائن لاسز 50 فی صد سے زائد ہیں ۔

دریں اثناءوزارت توانائی نے وفاقی حکومت کو کیلنڈر ائیر 2018ء میں بجلی کی اوسط ماہانہ طلب اور زیادہ سے زیادہ طلب کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔

 

تازہ ترین