• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل کالجوں کے داخلے منسوخ نہیں ہوں گے، سپریم کورٹ

Entry Of Medical Colleges Will Not Be Canceledsupreme Court

نجی میڈیکل کالجوں میں داخلوں سے متعلق چیف جسٹس نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کا کیا طریقہ کار ہے، ہم معیار طے کریں گے، ہم ایڈمیشن منسوخ نہیں کر رہے لیکن پی ایم ڈی سی مزید کسی کالج کو رجسٹرڈ نہیں کرے گا، ہم اس پورے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیکل کالجوں سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے حکم جاری کیا کہ جن میڈیکل کالجزمیں داخلے دیے گئے ہیں وہاں فیس 6لاکھ 45ہزارروپےسالانہ سےزائدنہ لی جائے۔

عماعت کے موقع پر معزز جج نے نجی کالج کے مالکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ التجا سمجھیں، بڑے بھائی کی بات سمجھیں یا حکم، انسپکشن ٹیم جائے گی تو پھر کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

سماعت میں یہ بھی کہا گیا کہ عدالتی کارروائی مکمل ہونے تک یہ احکامات پورے ملک پر لاگو ہوں گے۔

تازہ ترین