• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمیائی ہتھیار تباہ کرنے پر امریکا کی لیبیا کو مبارکباد

Us Welcomes Libyas Destruction Of Chemical Weapons Stockpile

امریکا نے لیبیا کے صدرمعمر قذافی کے دور کے بقیہ ماندہ کیمیائی ہتھیاروں کا ذخیرہ تباہ کر دینے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ لیبیا 2004 میں کیمیائی ہتھیاروں کو ممنوع قرار دینے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوا تھا۔

وہائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا کہ قذافی کے دور کے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تلف کرنے پر امریکا لیبیا کو تہنیت پیش کرتا ہے۔ امریکی انتظامیہ شام سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنا کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام مکمل طور پر بند کر دے اور اس بات کی ضمانت دے کہ آج کے بعد یہ ہتھیار شامی عوام کے خلاف استعمال نہیں کیے جا سکیں گے۔

دوسری جانب کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم نے بھی لیبیا کی جانب سے اپنے پاس موجود اس نوعیت کے ہتھیاروں کی آخری کھیپ تباہ کر دینے کے اقدام کو سراہا۔ تنظیم نے اس اقدام کو دنیا کو زیادہ پر امن بنانے کے لیےایک تاریخی موقع قرار دیا۔

 

تازہ ترین