• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست مشی گن میں ورچوئل ٹیکنالوجی سے سجے سالانہ ڈیٹرائٹ آٹو شوکا آغاز ہو گیا، جس کے حوالے سے دی گئی میڈیا بریفنگ میں جدید ٹیکنالوجی کی حامل چمچماتی گاڑیوں کی نمائش کی گئی۔

امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں سالانہ آٹو شوکا شاندار آغاز ہو گیا ہے جس میں میڈیا بریفنگ میں مرسڈیزبینز، بی ایم ڈبلیو، نیسان، لینڈ رور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اور ہونڈا سوکس کی چمچماتی نت نئی گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کر دی گئی ہیں۔

ہرسال کی طرح اس سال بھی ڈیٹرائٹ آٹوشو میں دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کے ساتھ شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کے ساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے درجنوں ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کررہی ہیں۔

ورچوئل ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی گنا مزید دلکش انداز میں نت نئی گاڑیوں کی رونمائی سے سجایہ رنگا رنگ موٹر شو کئی روز تک جاری رہنے کے بعد28جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔

آٹو شو میں اسٹریٹ کارز سے لے کر لگژری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے کئی ماڈلز موجود ہیں۔

تازہ ترین