• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نے جمی ہوئی جھیل پر لکھ کر شادی کی پیشکش کردی

شادی کی پیشکش کو یادگار بنانے کیلئے امریکی نوجوان نے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے جمی ہوئی جھیل کو تراش کر پیغام لکھا اور محبوبہ کو جہاز میں بٹھا کر آسمان کی سیر کروا تے ہوئے شادی کی پیشکش کر ڈالی۔

شادی کی پیشکش کو یادگار بنانے کیلئے اکثر افراد کچھ منفرد کرنے کی کوشش کرتے ہیں کچھ ایسا کہ جو ہمیشہ یاد رہے اور جس سے محبوب فوراََ راضی ہوجائے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کے تو کیا ہی کہنے کہ جس نے نہ صرف اپنی محبوبہ کے نام جمی ہوئی جھیل کو تراش کر پیغام لکھااور پھر اُسے جہاز میں بیٹھا کر آسمان کی سیر کرواتے ہوئے منفرد انداز میں شادی کی پیشکش کر ڈالی۔

امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے Gavin Becker نامی نوجوان نے محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کیلئے خون جما دینے والی سردی کے موسم میں جمی ہوئی جھیل کا انتخاب کیا اور چار گھنٹوں کی محنت کے بعد یلی جھیل پر شادی کا پیغام تراشہ۔

اس نے بعد میں اپنی محبوبہ کو جہاز میں بیٹھا کر آسمان کی سیر کروائی اور نیچے جمی ہوئی جھیل پر لکھے گئے میری می کے الفاظ دکھاتے ہوئے شادی کی پیشکش کی۔

منفرد طریقہ کار پر Olivia Toftپہلے تو حیران رہ گئی پھر خوشی و حیرت کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ اس نے ہاں کردی۔

تازہ ترین