• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں اونچی لہروں پر سرفنگ کے مقابلے جاری ہیں، بیک ڈور شوٹ آؤٹ نامی مقابلے میں ماہر سرفرز نے اونچی لہروں پر کمالات دکھائے۔

امریکی ریاست ہوائی میں سرفنگ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں امریکا بھر سے ماہر سرفرز نے حصہ لیاہے۔

بیک ڈور شوٹ آؤٹ نامی مقابلے میں حصہ لینے کیلئے امریکا بھر سے درجنوں ماہر سرفرز یہاں پہنچے ہیں اوراپنی سرفنگ کی صلاحیتوں کا ثبوت پیش کررہے ہیں۔

مقابلہ جیتنے کیلئے ماہرنوجوان کھلا ڑی سر دھڑ کی با زی لگا تے ہو ئے کئی فٹ بلندلہر وں پر سرفنگ کے کمالات دکھانے اور ایک دوسرے کو پیچھا چھو ڑنے کی کو ششوں میں مصروف نظرآرہے ہیں۔

واضح رہے کہ 13روزہ یہ ایونٹ 16جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔

تازہ ترین