• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست ہوائی پرمیزائل حملے کے غلط الرٹ پر خوف و ہراس

Hawaii Alert System Accidentally Warns Of Imminent Ballistic Missile Threat

امریکی ریاست ہوائی پر بیلسٹک میزائل حملے کی خبر سے ہلچل مچ گئی ۔ ہوائی کے شہریوں کو وارننگ جاری تاہم بعد میں خبر غلط ثابت ہوئی ۔گورنرہوائی نےمعذرت کرلی،طریقہ کارکوبہترکرکےآئندہ ایسی غلطی نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

صدر ٹرمپ کو ریاست ہوائی پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کی خبر سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ وائٹ ہائوس کی ترجمان لنزے والٹرز نے بتایا کہ صدر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سرکاری پیغام غلطی سے ہوائی کے کچھ شہریوں کے موبائل پر بھیج دیا گیا تھا جس میں شہریوں کو بیلسٹک میزائل حملے کی وارننگ دی گئی تھی ۔

ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر بڑے زور و شور سے یہ خبر چلتی رہی کہ ریاست ہوائی پر بیلسٹک میزائل حملہ بس ہونے ہی والا ہے۔ فوری طور پر پناہ گاہ میں چلے جائیں ، یہ کوئی مشق نہیں ہے ۔

یہ وارننگ ہوائی میں رہنے والے کچھ افراد کے موبائل فونز پر موصول ہوئی ۔ تاہم امریکی حکام نے فوری طور پر اس وارننگ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاستی مشق کا حصہ تھی تاہم پیغام غلطی سے کچھ شہریوں کے موبائل پر چلا گیا ۔

دوسری جانب امریکی فوج کے ترجمان ڈیوڈ بین ہیم کا کہنا تھا کہ یو ایس پیسفک کمانڈ نے ریاست ہوائی پر کسی بیلسٹک میزئل حملے کا کوئی خطرہ ظاہر نہیں کیا ہے اور بھیجا گیا پیغام محض ایک غلطی تھا ۔

ادھر ریاست ہوائی کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے بھی ایسے کسی خطرے کی تردید کی ہے جبکہ ہوائی کے گورنر نے بھی غلط خبر پر عوام سے معذرت کرتے ہوئے اسے بدقسمتی اور قابل افسوس قرار دیا ہے ۔

 

تازہ ترین