• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور سے لاپتا ہونے والی بچی والدین کے حوالے

Missing Girl From Kasur Handed Over To Parents

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پولیس نے قصور سے لاپتا ہونے والی 7 سالہ بچی کو اُس کے والدین کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق 7 سال کی ثانیہ مصطفےٰ آباد قصور میں ماموں کے گھر سے لاپتا ہو گئی تھی اورمیٹروبس کے ذریعے شاہدرہ پہنچی تھی،جہاں سے لوگوں نےاسے پولیس کے حوالے کردیا۔

شاہدرہ پولیس نےقصور میں متعلقہ پولیس افسران سےرابطہ کرکےبچی کے ماموں کے گھر کا پتا لگاکر اسےوالدین کے حوالے کر دیا،جس پر ڈی آئی جی آپریشنزنے ایس ایچ او شاہدرہ اور اہلکاروں کو شاباش دی۔

 

تازہ ترین