خبرایجنسی کے مطابق گوئٹے مالا میں دوصحافیوں کے قتل کے الزام میں رکن کانگریس کو گرفتار کرلیا۔ جولیو جواریز پر2015 میں دو صحافیوں کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔
رکن کانگریس کوگوئٹےمالاکےجنوبی ڈسٹرکٹ میں گھر کےقریب سے گرفتار کیا گیا۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جولیو جواریز کو دارالحکومت گوئٹے مالاسٹی منتقل کردیا گیا ہے۔