• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب کوئی جمہوریت ڈی ریل نہیں کرسکے گا، میر عبدالقدوس بزنجو

Todays Print

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایوان میں اپنی تقریر کے دوران حمایت کرنے اور اس مہم کے دوران ساتھ دینے میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب کوئی جمہوریت ڈی ریل نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے میرا بہت ساتھ دیا اور ارکان اسمبلی نے جمہوری عمل کو آگے بڑھایا ہے، کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا جبکہ وزیراعلیٰ بننا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی غیر جمہوری عمل نہیں، اور نہ ہی ان کا نواب ثناء اللہ زہری سے کوئی ذاتی اختلاف ہے وہ قابل احترام ہیں۔

تازہ ترین