• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانسہر ہ میں 16سالہ لڑکی کو بدترین تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا

Todays Print

شنکیاری( نمائندہ جنگ )مانسہرہ کے علاقہ پھلڑہ کے گاؤں کہومیں سولہ سالہ دوشیزہ کو تشدد کرکے قتل کر دیا گیا۔ قتل کے وا قعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں قتل ثابت ہونے پر ڈی پی او مانسہرہ نے قتل کا مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی ۔ دو روز قبل مانسہرہ کے علاقہ پھلڑہ میں 16سالہ نیلم دختر عبد الرحیم کی پھندا لگی لاش گھر کے قریب مویشیوں کے باڑے کے ایک کمرے سے ملی ۔ نیلم کے والد نے خودکشی کی رپورٹ درج کروائی اورپوسٹ مارٹم کرنے سے انکار کردیا تاہم پولیس نے شک گزرنے پر ازخود لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا حس میں نیلم پر تشدد اور بعد ازاںقتل کئے جانے کی تصدیق ہوئی ۔

تازہ ترین