• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی جرائم پر قابو پانے کیلئے ڈی این اے ایکٹ بنایا جائیگا، رانا ثناء

Todays Print

لاہور(نمائندہ جنگ)صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا ء اللہ خاں نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جنسی جرائم پر قابو پانے کے لیے ڈی این اے ایکٹ بنایا جائیگا۔ 2کمیٹیاں تشکیل ، ایک ہفتے میں حتمی سفارشات تیار کرنے کا ٹاسک دیدیا ،سانحہ قصور کے نتیجہ میں آسودہ خاک ہونے والی معصوم بچی کی قربانی کو بے ثمر ہونے سے بچانے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادار کرنا ہو گا۔وہ گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں بچوں کے تحفظ اور ان کے خلاف جرائم کی بیخ کنی سے متعلق 20 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں بچوں سے متعلق موجودہ قوانین اور مستقبل میں سانحہ قصور جیسے واقعات سے بچنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور و خوض کیا گیا۔

تازہ ترین