• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، شاہ زیب کیس اپیل سماعت کیلئے منظور، ملزمان کے نام ای سی ایل میں

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر‘ایجنسیاں)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کی رہائی اور دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت سراج تالپور، سجاد تالپور اور مرتضی لاشاری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا‘عدالت عظمی نے کیس کے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے‘دوران سماعت چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ ہمیں قانون کے مطابق فیصلہ کرناہے‘سول سوسائٹی کا احترام اپنی جگہ مگر قانون بالادست ہے‘درخواست گزاروں کے فریق ہونے کی قانونی حیثیت کا بھی جائزہ لیں گے‘ہمیں پہلے جائزہ لینا ہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ بنتا ہے یا نہیں‘اگر اے ٹی اے لگا تو اس کے نتائج الگ ہوں گے۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شاہ زیب قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سول سوسائٹی کی اپیل سنی جو سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔

تازہ ترین