• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہران بیس،ائیرپورٹ حملے میں ملوث 4 دہشت گرد مقابلے میں ہلاک

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف کے علاقے میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں4دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق پولیس کو انٹیلی جنس ایجنسیوں کیجانب سے اطلاع ملی تھی علاقے میں کالعدم تنظیم داعش اور لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد موجود ہیں جس پر پولیس کی بھاری نفری نے شاہ لطیف تھانے کی حدود عثمان خاصخیلی گوٹھ کا گھیراؤ کر کے آگے بڑھنا شرو ع کیا تو وہاں موجود ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی اور ایک دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔راؤ انوار نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4دہشت گرد مارے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں دو دہشت گردوں کی شناخت مولوی اسحاق اور نذر کے نام سے ہوئی۔راؤ انوار نے بتایا کہ مولوی اسحاق لشکر جھنگوی کا اہم کمانڈر تھا جبکہ ملزم نذر سابق ٹی ٹی پی کمانڈر حیم اللہ محسود کا ڈرائیور تھا۔انہوںنے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد ائیر پورٹ ، پی این ایس مہران اور ایم اے جناح روڈ پر واقع امام بارگا ہ پر حملوں کے علاوہ پولیس،رینجرز اور پاکستان آرمی کے جوانوں کے قتل میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے تین ٹی ٹی پستول،ایک رائفل اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

تازہ ترین