• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’امریکہ نئے کام کرنے والوں کی دنیا ہے۔
فریج، ائیرکنڈیشنر، ہوائی جہاز یہاں ایجاد کیا گیا۔
ٹیلی وژن، کمپیوٹر اور موبائل فون کا ظہور یہاں ہوا۔
حیران کر دینے والی فلمیں یہاں بنائی گئیں۔
بہترین ناول یہاں لکھے گئے۔‘‘
پروفیسر ڈگلس نے فخر سے بتایا۔
’’بہت خوب!‘‘
میں نے تعریف کی۔
’’سنا ہے کہ تمہارے ملک میں کوئی نیا کام نہیں ہوتا۔
سنا ہے کہ تم بھی بدھو قسم کے آدمی ہو۔‘‘
پروفیسر ڈگلس نے مضحکہ اڑایا۔
میں بے اختیار مسکرا دیا۔
پھر انھوں نے پوچھا،
’’زندگی میں کوئی نیا کام کیا ہے؟‘‘
مجھے بتانا پڑا،
’’سو لفظوں کی کہانی!‘‘.

تازہ ترین