• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے 5 اسپتالوں میں آپریشن تھیٹرز بند کر دیئے گئے

Operation Theaters Were Closed In Five Hospitals In Punjab

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نےاسپتالوں میں معیار کے مطابق صفائی کے انتظامات نہ ہونے پر 5 اسپتالوں کے23 آپریشن تھیٹرز میں سرجری روک دی ہے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے معیار کے مطابق صفائی نہ ہونے پر جن اسپتالوں میں آپریشنز روکے گئے ان میں جنرل اسپتال کے 5، گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال شاہدرہ کے 4 ، شریف میڈیکل سٹی اسپتال کے 3 تھیٹرز بند کیے گئے ہیںجبکہ نجی اسپتال کے 13 تھیٹرز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق 17 اسپتالوں کو صحت کی مناسب سہولتیں فراہم نہ کرنے پر اظہاروجوہ کے نوٹسزبھی جاری کیے گئے ہیں جن میں سروسز، لیڈی ولنگڈن، انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اور گلاب دیوی اسپتالوں سمیت 13 نجی اسپتال بھی شامل ہیں۔

ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق پابندی کے شکار اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہےکہ جب تک صفائی کے انتظامات یقینی نہیں بنائے جائیں گے سرجری کی اجازت نہیں ملے گی۔

تازہ ترین