• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی اسٹور سے ڈیانا اور ڈوڈی کا مجسمہ ہٹانے کا فیصلہ

لندن کے مشہور لگژری ڈپارٹمنٹل اسٹور ہیرڈز سے شہزادی ڈیانا اور ڈوڈی الفائد کا مجسمہ ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان مجسموں کو مغربی لندن میں واقع اس اسٹور کے سابق مالک اور ڈوڈی کے والد محمد الفائد کو لوٹا دیا جائے گا۔ مالک نے سال1997 میں ان دونوں کی ہلاکت کے بعد ان کی یاد میں یہ مجسمہ بنوایا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق محمد الفائد کے خاندان نے اس یادگار کو اب تک ’محفوط‘ رکھنے پر قطر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’اس کے باعث لاکھوں افرادنے ان دو شاندار افراد کو یاد رکھا اور خراج عقیدت پیش کیا۔‘ لیکن اب اس کو گھر لانے کا وقت ہے ۔

ہیرڈز کے منیجنگ ڈائریکٹر مائیکل وارڈ کا کہنا ہے’انہیں فخر ہے کہ انہوں نے گذشتہ 20 برسوں میں دنیا بھر سے اس مجسمے کو دیکھنے کے لیے آنے والوں کا استقبال کیا ہے۔‘

تازہ ترین