• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں گالف کو سب سے بور کھیل قرار دے دیا گیا

برطانیہ میں حال ہی میں کیے گئے ایک سروے میں گالف کو ملک کا سب سےبور اور دلچسپی سے عاری کھیل قراردےدیا گیا ۔

یوگوو پول کے مطابق 70فیصد لوگوں کے مطابق گالف دنیا کا سب سے بور کھیل ہے اور صرف 11فیصد لوگوں نے اسے دلچسپ قرار دیا۔

این ایف ایل میں ویمبلے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی ریکارڈ تعداد میں آمد کے باوجود امریکی فٹبال کو دوسرا سب سے بور کھیل قرار دیا گیا جہاں 59فیصد لوگوں نے اسے دلچسپی سے عاری قرار تھا۔

ایشز میں انگلش ٹیم کی شکست کے اثرات سامنے آ گئے ہیں اور انگلینڈ کی سیریز میں 4-0سے شکست کے بعد انگلینڈ میں کرکٹ تیسرا سب سے غیرمقبول کھیل بن گیا ہے۔

تازہ ترین