• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں ریکارڈ 563 رنز بنا ڈالے

National Blind Cricket Team Recorded 563 Runs In World Cup

پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں آج پاکستان نے آسڑیلیا کیخلاف 40 اوورز میں 563 رنز اسکورکرکے ایک روزہ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی ۔

ایم سی سی گراؤنڈ میں ٹیم پاکستان نے عامر اشفاق کی ڈبل سنچری کی بدولت 2010 میں جنوبی افریقہ کے خلاف قائم کردہ اپنا ہی 517 رنز کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

میچ میں پاکستان کی جانب سے عامر اشفاق نے 208 رنز اسکور کیے۔

اس سے قبل ماضی میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف نیولینس پارک سہارا گراؤنڈ کیپ ٹاؤن میں 517 رنز بنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔

تازہ ترین