• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارف حسن کا قتل امن تباہ کرنے کی سازش ہے، فاروق ستار

Arif Hassan Murder Is A Conspiracy To Destroy Peace Farooq Sattar

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا ہے کہ حسن ظفر عارف کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے تھا، اُن کا قتل کراچی کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔

فاروق ستارکا ملتان ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کے پنجاب حکومت ناکام ہو چکی ہے جنوبی پنجاب میں صحت تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی کے لئے کوئی اقدامات نہی کئے گئے۔

ان کا کہناتھا کے 2018 الیکشن کا سال ہے، پیسے والی پارٹیوں کے لئے الیکشن لڑنا آسان ہے ایم کیو ایم پاکستان غریب اور متوسط طبقہ کے افراد کو ٹکٹیں دے گی۔

فاروق ستار کا مزید کہا تھا کہ کے شریف خاندان آج نیب کے خلاف بیان دے رہا ہے پہلے تو کبھی نیب کے خلاف بیان نہیں دیا، اگر کوئی خرابی تھی تو پہلے کیوں احتجاج نہیں کیا گیا۔

صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کے ایم کیو ایم پاکستان میں کسی بھی شخص کو شامل کیا جا سکتا ہے ہمارے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں ۔

تازہ ترین