آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل19؍ذیقعد 1440ھ 23؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Leisure Leagues Football Young Azizabad Beat North Youngsters

نعمان علی کی ہیٹ ٹرک کی بدولت ینگ عزیز آباد نے لیژر لیگس (کے وائی آئی) فٹبال میں نارتھ ینگرز کے خلاف دونوں میچوں میں فتح حاصل کرلی۔جبکہ علی رضا نے کراچی اسپورٹس کے خلاف ہیٹ ٹرک بنائی۔

ایونٹ کے تیسرے رائؤنڈ کے 100میچز بیک وقت سکسٹین اسٹار، انصار یونین، محمدی اسپورٹس، خیبر مسلم او گبول پارک لیاری گراؤنڈز پر جاری ہیں۔ سکسٹین اسٹار گرائؤنڈ فیڈرل بی ایریا پرگروپ ’بی‘ میں ہزارہ یونائیٹڈ نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

کراچی اسپورٹس کے خلاف مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کرکے 12پوائنٹس کے ساتھ گول اوسط پر اپنی گرفت مضبوط رکھی ہوئی ہے۔ ینگ عزیز آباد کی پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن ہے۔ ینگ عزیز آباد نے نارتھ ینگرز کے خلاف پہلے میچ میں 4-0اور دوسرے میچ میں نعمان علی کی ہیٹ ٹرک کی بدولت 4-2سے فتح اپنے نام کی۔

ہزارہ یونائیٹڈ نے کراچی اسپورٹس کے خلاف عمران علی کے گول کی بدولت 1-0سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں علی رضا کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت 5-0 کی فتح اپنے نام کی۔ فیڈرل یونائیٹڈ نے نارتھ مسلم کے خلاف اپنے دونوں میچز 0-0کے یکساں اسکور سے ڈرا کھیل کر 7پوائنٹس کےساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

گروپ ’اے‘ میں این کے نیشنل کی 6فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ اس نے پاک محمدی کے خلاف اپنے دونوں میچوں میں 1-0کے یکساں اسکور سے کامیابی حاصل کی۔ اسی گروپ میں سکسٹین اسٹار کی 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں