• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کیوی ٹیم نے 106 رنز کا ہدف باآسانی 16 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور  4 رن پر اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔

میچ میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 3 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب مارٹن گپٹل صرف 2 رنز بنا کر رومان رئیس کا شکار بنے۔

 

اس کے بعد دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جی ڈی فلپ تھے وہ 3 رن بنا کر رومان رئیس کا دوسرا شکار بنے۔

نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے ابتدائی 2 وکٹوں کا نقصان اٹھانے کے بعد ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور کولن منرو نے بروس کے ساتھ مل کر 49 رنز کی شراکت قائم کی۔

دسویں اوور میں بروس 26 رنز بنا کر شاداب کی بال پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی، ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 19 اعشاریہ 4 اوور میں 105 رنز بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز عمر امین اور فخر زمان نے کیا۔ میچ کے ابتدا میں ہی پاکستان کی پہلی وکٹ فخر زمان کی صورت میں گری جب وہ تین رنز بنا آؤٹ ہو ئے، اس کے فورا بعد ہی عمر امین بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس چلے گئے۔

ٹیم کا اسکور جب 15 رنز ہوا تو تیسری وکٹ محمد نواز کی گری جو 7 رنز ہی بنا سکے۔ اس کے بعد ون ڈے سیریز کے کامیاب بیٹسمین حارث سہیل بھی زیادہ مزاحمت نہ کر سکے اور 9 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی گرنے والی پانچویں وکٹ کپتان سرفران احمد کی تھی وہ 9 رنز بنا کر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔ ان کے فوری  بعد شاداب خاب بھی بغیر کوئی رن بنائے اسٹمپ ہوگئے۔

ٹیم کا اسکور جب 53 رنز پر پہنچا تو ٹیم کی ساتویں وکٹ کی صورت میں فہیم اشرف 7 رنز بنا کر کپتان ساؤتھی کا شکار بنے۔

حسن علی 23 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، جبکہ محمد عامر 3 رنز ہی بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے وہ 41 رنز کے ساتھ اننگز کے ٹاپ اسکورر بھی رہے۔

پاکستان کی اننگز کا اسکور کارڈ

اس سے قبل میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیڈلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ آج پاکستانی ٹیم میں احمد شہزاد اور محمد حفیظ کو نہیں کھلایا گیا۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں عمرامین، فخر زمان، بابر اعظم، محمد عامر، حسن علی، رومان رئیس، محمد نواز ، محمد حارث بھی شامل ہیں۔

ٹاس ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفرازاحمد کا کہنا تھا  کہ مثبت سوچ کےساتھ میچ کھیلیں گے، کپتان نے بتایا کہ احمد  شہزاد اور محمد حفیظ نہیں کھیل رہے۔

سرفراز کا کہنا تھا کہ پہلےٹی 20 میں نوجوان کھلاڑی کھلانا چاہتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ویلنگٹن کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے۔

تازہ ترین