• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب محسود کے ساتھ 3دیگر ملزمان کی ہلاکت کی بھی تحقیقات شروع

Investigation Of 3 Others Died With Naqeebullah Mehsud Started

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار احمد کی ٹیم کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں نقیب محسود کے ساتھ تین دیگر ملزمان کی ہلاکت کی بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ نے ملک بھر کی پولیس کو خط لکھ کر تینوں ملزمان کے کرمنل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

Naqeeb-ullah_01

دستیاب دستاویزات کے مطابق بی آئی ایس پی نے پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئی جیز کو خط لکھ کر تینوں ملزمان کا کرمنل ریکارڈ طلب کرلیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے کراچی سمیت سندھ کے تمام ڈی آئی ڈیز کو بھی تینوں ملزمان کے بارے میں معلومات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ہلاک ہونے والا محمد اسحاق بہاولپور کے نواحی علاقے احمد پور شرقیہ کا رہائشی تھا۔

دوسرا ملزم نذر جان ساؤتھ وزیرستان ایجنسی کے علاقے لڈا کا رہائشی تھا۔

تیسرا ملزم نسیم اللہ جنوبی وزیرستان کا رہائشی تھا۔

تینوں ملزمان کے شناختی کارڈ نمبر تصاویر اور دیگر تفصیلات خط کے ذریعے پولیس کو فراہم کردی گئیں۔

تازہ ترین