• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Honest Collector Customs Shehnaz Transferred From Collector Customs West

کراچی میں موبائل فون کا بڑا کنسائنمنٹ پکڑنے والی خاتون کلکٹر کسٹمز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

شہناز مقبول کو مارچ 2017ء میں کلکٹر کسٹم ویسٹ تعینات کیا گیا تھا جنہوں نے رواں ماہ الحمد ٹرمینل سے 31 ہزار 600 موبائل فون کی اسمگلنگ ناکام بنائی۔

موبائل فون کا یہ کنسائنمنٹ لاہور کی تین پارٹیوں نے منگوایا تھا، جس میں کسٹم ڈیوٹی میں ہیر پھیر پکڑی۔

ہارورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ شہناز مقبول ایماندار کسٹم افسر تصور کی جاتی ہیں۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والی شہناز مقبول کو ڈائریکٹر رسک مینجمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین