• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistan Under 19 Win Under 19 Quarterfinal Against South Africa

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جنوبی افریقہ کے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے مڈل آرڈر بیٹسمین علی زریاب خان کی پر اعتماد بیٹنگ کی بدولت ہدف 48 ویں اوور میں7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے علی زریاب خان ناقابل شکست74 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ محمد زید عالم 15، روحیل نذیر 23 ، عماد عالم 9، کپتان حسن خان 14، محمد طحٰہ 9 ، سعد خان 26 ، محمد موسیٰ صفر اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک رن بنایا۔

میچ میں فتح نے پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا جبکہ جنوبی افریقہ انڈر 19 ٹیم ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈکے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرجنوبی افریقہ کو پہلے کی دعوت دی، جس پر جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 189رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹسمین وان ڈائل میک ویٹو نے سن سے سب سے زیادہ 60 رنز اسکور کیے جبکہ جیسن نائمنڈ کے 36 اور جین ڈو پلیسز 21رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان انڈر 19کی جانب سے محمدموسیٰ نے 29رنز دے کر 3 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 30 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین