• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس میں بھرتی کیلئے امیدوار کا منشیات سے پاک ہونا لازمی

Candidate For Sindh Police Must Be Keep Away From Drugs And Smooking

انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کے نئے احکامات کے تحت سندھ پولیس میں بھرتی ہونے والے اہلکاروں کواب منشیات سے پاک ہونے کے امتحان سے بھی گزرنا پڑے گا۔

آئی جی سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں سندھ کے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے سربراہ ،ایڈیشنل آئی جی کراچی ،سندھ کے تمام ڈی آئی جیز، سندھ ریزرو پولیس کے سربراہ، آر آر ایف کے ڈی آئی جی کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ سندھ میں کانسٹبل کے عہدے کی ہونے والی آئندہ بھرتیوں میں اس امر کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی امیدوار کسی قسم کی منشیات کا عادی نہ ہو ۔

مراسلہ میں خاص طور پر ’گٹکے‘ کا تذکرہ کیا ہے کہ وہ گٹکے کھانے کا عادی نہ ہو۔ کراچی میں گٹکا ایک مخصوص آبادی کے عام لوگوں کی زندگی کا اہم جزو ہے جبکہ ڈاکٹر اسے زہر قرار دیتے ہیں۔ مقامی انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں پابندی لگائی گئی ہے۔

آئے روز مقامی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سےگٹکا بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں کی جاتی ہیں جبکہ گٹکا بنانے والی کئی فیکٹریوں کو سربمہر بھی کیا گیا ہے لیکن یہ ایک افسوس ناک حقیقت ہے کہ پولیس ہیں ایسے کاروبار کی سرپرست بھی ہیںتاہم اب پولیس میں بھرتی کے امیدواروں پر گٹکے کی پابندی کا اعلان سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین