• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Young Man Shot And Killed After A Struggle With Two Suspects

گارلینڈ میں دو سیاہ فام ڈاکوئوں کی فائرنگ سے نیپالی نژاد امریکن نوجوان ہلاک ہوگیا،واردات کے بعد ڈاکو فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دو مسلح ڈاکوئوں نے گارلینڈ میں اوایٹ روڈ پر واقع ایگزان گیس اسٹیشن پر کام کرنے والے کیشئرمنیش پانڈے کو مزاحمت کرنے پر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا جبکہ ڈاکو لوٹ مار کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مسلح ڈاکوئوں کی سرویلنس وڈیو گارلینڈ پولیس نے جاری کی ہے جس میں دونوں ڈاکوئوں کو با آسانی دیکھا جا سکتا ہے، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 30سالہ منیش پانڈے کی حیثیت سے ہوئی ہے،سوشل میڈیا کے مطابق مقتول منیش پانڈے کا تعلق نیپال کے شہر گورکھا سے تھا۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیلس میں مقیم ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ مقتول کی کچھ عرصہ قبل ہی شادی ہوئی تھی اور اس کی بیوی ساڑھے پانچ ماہ کی حاملہ بھی ہے جبکہ مقتول کو بے صبری سے اپنے آنے والے بچے کا انتظار تھا۔گیس اسٹیشن پر آنے والے کسٹمرز کا کہنا ہے کہ مقتول بچوں سے انتہائی محبت کرتا تھا اور بچوںکو چیزیں دیا کرتا تھا۔

منیش گذشتہ پانچ سالوں سے اس اسٹور پر کام کر رہا تھا اور یہ ان کے فیملی ممبرز کی طرح تھا، پولیس نے ڈاکوئوں کے بارے میں معلومات کی فراہمی پر پانچ ہزار ڈالر کا انعام رکھا ہے تاہم اب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

تازہ ترین