• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نے خواتین سے متعلق بیان پر معذرت کر لی

Todays Print

اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے خواتین کے اسکرٹ سے متعلق اپنے حالیہ بیان پر کھلی عدالت میں معذرت کر لی۔ سپریم کورٹ اسلام آباد میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ لاہور میں کی گئی میری تقریر سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں، مجھے اپنے کمنٹس پر افسوس ہے، میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، ایک تقریب میں نے اسکرٹ کے بارے میں ونسٹن چرچل کے محاورے کی مثال دی تھی،میں عورتوں کی عزت کرتا ہوں ، میں نے کسی جنس کے لیے بات نہیں کی تھی۔چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہوں تو ان کو درست کرنا چاہوں گا،میرے لئے کوئی انا کا مسئلہ نہیں اس لئے میرے بیان سے کسی عورت کو دکھ ہوا ہو تو معذرت کرتا ہوں۔

تازہ ترین