• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س1۔سر میں تقریباً چھ سال سے سی اے کر رہا ہوں۔ لیکن ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکا۔ میرے پاس سی اے فرم میں کام کا دوسالہ تجربہ بھی ہے ۔مجھے آپ کی رہنمائی چاہیے۔ کہ میں آگے کیا کروں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میں اپنا وقت ،پیسے اور محنت ضائع کررہا ہوں۔ (جہانزیب علی، سرگودھا)
ج1۔بیٹا سب سے بہترین طریقہ کار یہ ہے کہ آپ پہلے فارمل کوالیفکیشن کی طرف جائیں۔ اگر آپ کے پاس ایک فارمل ڈگری موجود ہے بی کام، بی بی اے،بی اے وغیرہ تو آپ ایم بی اے کی طرف جاسکتے ہیں اور ایم بی اے میں آپ فنانس کی اسپیشلائزیشن کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ جن کے پاس تقریباً دو سال کا فیلڈ کا تجربہ ہو ان کے لئے ایم بی اے کرنا بہترین ہے۔ اس کے بعد آپ کو اپنا کیریئر کے بہتر مواقع حاصل ہونگے اور اگر آپ اپنا سی اے جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ تو آپ اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔
س2۔میں ایف ایس سی پری میڈیکل کررہی ہوں اور پچھلے سال میں نے او لیول مکمل کیا تھا۔ مجھے پریشانی اس بات کی ہے کہ میں میڈیکل کا انتخاب کروں یا لا کی طرف جائوں کیونکہ لامیں میری ذاتی دلچسپی ہے۔ میں لا کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں اور کیا میں سی ایس ایس کرسکتی ہوں؟ اور لا کا پاکستان میں کیا اسکوپ ہے؟(زارا سید ،حیدر آباد)
ج2۔میڈیکل سائنس کا لا کے شعبے سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ یہ دونوں الگ الگ اسپیشلائزیشن ہیںاور ان میں آگے بڑھنے کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ اگر آپ لائر بننا چاہتی ہیں۔ تو یہ جان لیجئے کہ پاکستان میں اپنے اچھے کام کی وجہ سے بہت بہترین فی میل لائرز اور ججز موجود ہیں اور کام کرچکی ہیں۔ اگر آپ لا کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد سی ایس ایس کیلئے اپلائی کرنا چاہتی ہیں تو آپ جوڈیشری اور منسٹری آف لا میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکتی ہیں۔
س3۔میں نے ایل ایل بی کیا ہے ،ابھی میں اپنے میجرز کے انتخاب میں بہت الجھن کا شکار ہوں،برائے مہر بانی مجھے بتائیں کہ میں کارپوریٹ ایل ایل ایم یا ایل ایل ایم ہیومن رائٹس میں سے کس مضمون کا انتخاب کروں،میری زیادہ دلچسپی ایل ایل ایم ہیومن رائٹس میں ہے،براہ کرم میری رہنمائی فرمائیں۔
ج3۔ایل ایل ایم ہیومن رائٹس کرنے کے بعد آپ کے لیے دنیا کی مشہور اور بہترین ایجنسیوں اور نجی این جی اوزمیں کام کرنے کے مواقع موجودہیں جو انسانی حقوق کے لیے کام کرتی ہیںجن میں سے UN, UNESCO, UNICEF قابل ذکر ہیں،کارپوریٹ لا اپنی ذاتی ترقی تک ہی محدود ہے اگر آپ اپنا کیریئر کامرس اور بزنس میں بتانا چاہتے ہیںتو آپ اس کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
س4۔میں نے ایف ایس سی پری انجینئرنگ کے بعدبی ایس آنرز اکنامکس میں کیا ہے اور آگے ایم ایس یا ایم فل کرنا چاہتی ہوں لیکن میں اکنامکس کا انتخاب نہیں کرنا چاہتی،میں سوچتی ہوں کہ ماس کمیونیکیشن یا کسی ایسے ملتے جلتے مضمون کا انتخاب کروںکیونکہ میں اور اکنامکس نہیں پڑھنا چاہتی،لیکن میں یہ سمجھتی ہوں کہ میں بہت محنتی ہوں ،آپ کو کیا لگتا ہے براہ کرم مجھے آپ کا مشورہ درکار ہے ؟ (رابعہ انعم،لاہور)
ج4۔بیٹا میں آپ کی موجودہ صورت حال سمجھ سکتا ہوں،آپ نے چار اہم سال اکنامکس پڑھتے ہوئے گزارے ہیں اور یہ تھوڑا قابل افسوس ہے کہ آپ اس مضمون کو آگے لے کرچلنا نہیں چاہ رہیں،اکنامکس ایک بہت مضبوط مضمون ہے اور اس کی بہت مانگ بھی ہے،دونوں مائیکرو، میکرو اکنامکس اور فنانشل رسک مینجمنٹ کیریئرکی ترقی کا بہترین مجموعہ بنتے جا رہے ہیں ،میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ اسی سمت کا انتخاب کریںاور اپنی محنت اکنامکس کے شعبے میں جاری رکھیں۔

تازہ ترین