• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تخریبی عناصر پر قابو پا لیا ،وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی

Punjab University Conditions Under Control Vice Chancellor Punjab University

پنجاب یونیورسٹی نے کہا ہے کہ جامعہ کو تمام تخریبی عناصر سے پاک کردیا ہے، حالات مکمل کنٹرول میں ہیں ،ہم ہر قیمت پر یونیورسٹی میں امن و امان قائم رکھیں گے۔

پنجاب یونیورسٹی کو وطن عزیز کی قدیم ترین درسگاہ ہونے کا شرف حاصل ہے، پاکستان اور دنیا بھر سے ہزاروں طلبہ و طالبات یہاں حصول علم کےلئے یہاں داخلہ لیتے ہیں، قائد اعظم کیمپس جسے نیو کیمپس بھی کہا جاتا ہے۔

یہ کیمپس لاہور کی دلفریب نہر کے دونوں اطراف پر مشتمل اور کئی کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے،یہ پاکستان کے دل لاہور کا بہت پررونق علاقہ ہے۔

اس کے اطراف لاہور کے پوش علاقے آباد ہیں، اورنج ٹرین منصوبے کی وجہ سے ملتان روڈ پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے اور سارا لوڈ کینال روڈ پر ہے۔

دو تین روز پہلے پنجاب یونیورسٹی کے چند شر پسند طالب علموں نے کیمپس کو میدان جنگ بنا دیا اور کینال روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔
زندہ دلان لاہور پہلے ہی ڈاکٹروں، نرسوں،اساتذہ،سرکاری ملازمین اور سیاسی جماعتوں کے آئے دن کے دھرنوں سے بیزار ہیں،انہوں نے اس غصے کا اظہار حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات اور چیئرنگ کراس کے جلسے میں کر دیا ہے اگر اب بھی ان نام نہاد دانشوروں اور رہنماؤں کو سمجھ نہ آئے تو کیا کہا جا سکتا ہے۔

لاہور کی نئی آبادیوں کو پرانے شہر سے ملانے والی اس اہم سڑک کو ان شر پسند عناصر نے بلاک کر کے لاہوریوں کو دن میں تارے دکھا دئے لہٰذا نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر کی سربراہی میں انتظامیہ نے سخت ایکشن لیا اور عزم کیا کہ یونیورسٹی سے ایسے تمام عناصر کو پاک کر دیا جائے گا تاکہ مستقبل میں اس عظیم اور تاریخی جامعہ کو پرتشدد لوگوں سے بچایا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں گڑبڑ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

ہاسٹلوں میں پولیس نے کارروائی کر کے 183 افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے، پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں حالات مکمل کنٹرول میں ہیں تمام کلاسز باقاعدگی سے جاری ہیں اور ہم ہر قیمت پر یونیورسٹی میں امن و امان قائم رکھیں گے۔


(صاحبزادہ محمد زابر سعید بدر پچاس کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ ممتاز صحافی،محقق اور ابلاغ عامہ کی درس و تدریس سے وابستہ ہیں ۔حال ہی میں بہترین میڈیا ایجوکیشنسٹ بھی قرار پائے ہیں)

تازہ ترین