لاہور(خبرنگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ سول ججز کی آسامیوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان آج کریں گے۔ اس حوالے سے ایک سادہ و پروقار تقریب آج پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں صبح 10 بجے ہو گی۔ تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے دیگر فاضل جج صاحبان بھی شرکت کریں گے۔