• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب مقابلے کے وقت راؤ انوار موقع پر موجود تھا، تحقیقاتی رپورٹ

Naqib Ullah Rao Anwar Was Present On The Occasion Investigation Report

نقیب محسود کے ماروائے عدالت قتل کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پولیس مقابلے کے وقت راؤ انوار موقع پر موجود تھا۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں موبائل فونز کے فرانزک نے بھانڈا پھوڑ دیا، پولیس مقابلے کے دورانیہ میں راؤ انوار احمد کے علاوہ اس کے 8 دست راست بھی ساتھ تھے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق فرانزک تجزیے میں ایس پی راؤ انوار کے علاوہ ان کے انتہائی قریبی اہلکار جن میں اے ایس آئی خیر محمد، سب انسپکٹر محمد انڑ اے ایس آئی گدا حسین، ایس آئی امان اللہ مروت، ایس آئی شعیب، ہیڈ کانسٹیبل فیصل محمود، ہیڈ کانسٹیبل محسن عباس اور کانسٹیبل راجہ شمیم موقع پر موجود تھے۔

موبائل فون فرانزک اور سی ڈی آر میں راؤ انوار کا ان افسران اور اہلکاروں سے لمحہ با لمحہ رابطہ رہتا تھا۔

تازہ ترین