• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Political Activities Warm Up In Lahore

زندہ دلان لاہور آج کل سردی کی شدید لہر کی دھند آلود لپیٹ میں ہیں، چند دن پہلے تک خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اس مرتبہ سردی تو آئی ہی نہیں۔

یوں محسوس ہوتا ہے کہ مہارانی سردی کے مزاج کو لاہوریوں کا یہ کہنا سخت ناگوار گزرا چنانچہ جاتے جاتے مہارانی صاحبہ نے ناکوں چنے چبوا دیے ہیں، جن سوئیٹرز کو الماریوں میں بند کیا جا رہا تھا انہیں ہنگامی بنیادوں پر دوبارہ برآمد کیا گیا ہے۔

لوگ یخ بستہ ہواؤں کے جھونکوں سے گویا برف کے مجسمے بنے منجمد ہونے سے اپنا آپ بچا رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی پارٹیوں نے گویا طبل جنگ بھی لاہور میں ہی بجا دیا ہے۔

ایک طرف جسموں کو چیرتی سردی ہے تو دوسری طرف سیاسی موسم گرم ہو رہا ہے، مسلم لیگ ن کے ورکر مطمئن اور مسرور دکھائی دیتے ہیں ۔

این اے 120 کے ساتھ ساتھ چکوال کے ضمنی انتخابات کے نتائج خاصے حوصلہ افزا ہیں تاہم پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی جماعتیں اپنے ورکروں کے ساتھ رابطے بڑھا رہی ہیں۔

اس حقیقت میں کوئی شک نہیں کہ لاہور کا موسم اور اس کا مزاج ہمیشہ فیصلہ کن ہوتا ہے۔

تازہ ترین