• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس: دریائے سین میں پانی کی سطح بلند، ریستوران زیر آب آگئے

پیرس کے وسط سے گزرنے والے دریائے سین میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی، بارش کے سبب صورتحال مزید خراب ہونے کے باعث دریا کنارے کا علاقہ اور ریستوران زیر آب آگئے، کشتیاں روک لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق دریا میں واقعہ چھوٹے سے جزیرے کی گلیوں سڑکوں میں پانی داخل ہونے کے باعث لوگوں کو نکالنے کےلئے ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے کشتیوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

’لوور میوزیمـ‘ کے زیر زمین حصہ بند کر دیا گیا، شہر کے قدیم اور مہنگے ترین حصے میں زمین سے چوہے نکل آئے ہیں ، متاثرہ علاقوں سے سیکڑوں افراد کا انخلا تاریخی مقام ایفل ٹاور بھی آج بند رہا ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افغان دھماکے کے سوگ میں اسے بند رکھا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سو ملین روزانہ خرچہ کرکے پیرس کو خطرناک صورتحال سے محفوظ رکھا جارہا ہے کیونکہ اگر دریا کا پانی کنٹرول سے باہر ہو گیا تو زیر زمین چلنے والی میٹرو سروس اور مقامی اور انٹرنیشنل ٹرینوں کے متاثر ہونے سے پیرس کی زندگی مفلوج ہو رہ جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ہنگامی صورت سے نمٹنے کے لیے علاقے میں ریسکیوٹیموںکو ہائی الٹ رکھا گیا ہے ، جن میں ہیلی کاپٹر ایمبولینس اور طبی امداد دینے والا عملہ بھی شامل ہے ۔

 

تازہ ترین