• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوائے فرینڈ کا خوف ،برازیلین لڑکی نے اپنا موبائل نگل لیا

برازیل کی 19سالہ لڑکی نے بوائے فرینڈ کے خوف سے اپنا موبائل فون نگل لیا،شدید درد اور تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فوری طور پر آپریشن کے ذریعے فون کے پیٹ سے نکالا۔

برازیل کی ایک خبر رساں ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق برازیل کی ایڈری آنااینڈراڈے نامی 19سالہ لڑکی اپنے بوائے فرینڈز سے گفتگو میں مصروف تھی لیکن ساتھ ہی وہ کسی سے موبائل فون پر ٹیکسٹ چیٹنگ بھی کر رہی تھی۔

ایڈری آنااینڈراڈے کے بوائے فرینڈ کو جب یہ اندازہ ہوا کہ وہ مسلسل کسی اور سے بھی چیٹنگ میں مصروف ہے تو اس نے اپنی گرل فرینڈز سے اس کی وضاحت مانگی اور ساتھ ہی تصدیق کی لئے اس کا موبائل بھی طلب کیا۔

موبائل طلب کرنے پر 19سالہ ایڈری آنااینڈراڈے نے اپنی چوری پکڑے جانے کے خوف سے موبائل ہی نگل لیا تاہم موبائل نگلنے کے بعد اس درد کی شدت بڑھ گئی اوراس کی حالت نازک ہوگئی۔

اس حالت میں اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروںنے فوری طور پر آپریشن کر کے اس کے معدے میں موجود موبائل نکال لیا ،برازیلین لڑکی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

تازہ ترین