• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں ریلوے ٹریک پر آجانے والے ٹرک کو ٹرین نے ٹکر ماردی،خوش قسمتی   سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹرین میں ریپبلکن رکن کانگریس بھی موجود تھے۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ ورجینیا میں چارلوٹ سیوائل کے مقام پر پیش آیا، مقامی افراد اس علاقے کو سیوائل کے نام سے پکارتے ہیں۔

ٹرین میں سفر کرنے والے ریپبلکن رکن کانگریس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم اطلاعات کے مطابق رکن کانگریس کے اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ ٹرین میں موجود تھے ۔

ترجمان کے مطابق مقامی قانون نافذ کرنے والے اہلکارحادثے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین