• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرائن کے فنکار نے ’پیسہ، پیسہ جوڑ کر‘ ٹرمپ کی تصویر بناڈالی

یوکرائن کے ایک آرٹسٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہزاروں سکوں کو ملاکر 7فٹ لمبی تصویر تیار کی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق تصویر کو ’فیس آف منی‘ کا نام دیا گیا ہے۔

Trump 01_l

کچھ فنکاروں نے 2015 میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی بھی اسی طرح کی ایک تصویر بنائی تھی جس میں سکوں کے بجائےگولیوں کے خول استعمال کیے گئے تھے۔

ٹرمپ کی تصویر اتنی پسند کی گئی کہ اسے گزشتہ دنوں نیویارک میں منعقدایک نمائش میں ’دی فائیو ایلیمنٹ آف وار‘ کے نام سے پیش کیا گیا جبکہ پیوٹن کی تصویر کو ’فیس آف وار‘ کا نام دیا گیاہے۔

Trump 03_l

ڈنائل گرین نامی ایک فنکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ کا پورٹریٹ بنانے کا فیصلہ گزشتہ سال اگست میںاس وقت کیا تھاجب ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سفیروں کو روس سےنکالنے پر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’انہوں نے امریکہ کا بہت سارا پیسہ بچالیا۔‘

گرین نے مزید کہا کہ ٹرمپ ہمیشہ صرف پیسوں کی بات کرتے ہیں جبکہ ہمیں اس سے کئی بڑے مسائل در پیش ہیں جیسے ایٹمی جنگ اور موسمیاتی تبدیلی وغیرہ۔اور اسی بات کو مددنظر رکھتے ہوئے ہی انہوں نے سکوں سے ان کی تصویر بنانے کا ارادہ کیا۔

Trump 02_l

سی این این سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ کی تصویر بنانے میں 3 ماہ کا عرصہ لگا جو پیوٹن کے مقابلے میں آدھا گناہ کم وقت ہے۔ اس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ گولیوں کے خول کی نسبت سکوں سے تصویر بنانا آسان ہے۔

’دی فائیو ایلیمنٹ آف وار‘ کےتحت ٹرمپ اور پیوٹن کے پورٹریٹ رواں سال مئی میں لاس ویگاس میں ہونے والی ایک نمائش میں رکھے جائیں گے۔

تازہ ترین