• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Real And Brutal Face Of India Exposed Malik Manzoor Awan

پاکستان یوتھ کونسل کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی تک بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھاتے رہیں گے۔

یوم کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک منظور حسین اعوان کا کہناتھاکہ اس وقت کشمیر کا مسئلہ ہر پاکستانی کا مسئلہ بن چکا ہے ،ہر مسلمان کا مسئلہ بن چکا ہے اور جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوجاتا پوری امت مسلمہ اس مسئلے کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی ۔

انہوں نے دنیا بھر میں اپنی تنظیم کے ارکان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام ارکان دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔
تقریب میں پاکستان کی معروف شخصیات جن میں سیالکوٹ سے ممبر قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی ، یوتھ کونسل سعودی عرب کے صدر چوہدری منیر ،تحصیل صدر سیالکوٹ کے چیئرمین رانا زاہد محمود، کونسلر سیٹھ اسلم ،ملک محمد بوٹا، ملک آفتاب حسین، ملک علی حسین شریک تھے ۔

اس موقع پر قومی اسمبلی کے رکن چوہدری ارمغان سبحانی نے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر مسلم لیگ ن کے کارکنان اور پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب بھارت بہت زیادہ دیر تک کشمیری بھائیوں کو غلام بنا کر نہیں رکھ سکتا ،اب بھارت کو نہ صرف کشمیر بلکہ تمام مسلم ریاستوں کو جن پر بھارت نے قبضہ کررکھا ہے آزاد کرنا پڑے گا۔

چوہدری ارمغان سبحانی نے پاکستان یوتھ کونسل کے صدر ملک منظور حسین اعوان کو مخاطب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی تنظیم کےزیر اہتمام دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔

تازہ ترین