• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Houston Two Alleged Killers Of Pakistan Origen American Arrested

ہیوسٹن پولیس نے پاکستانی نژاد امریکی الطاف حسین ملک کے مبینہ دو قاتلوں کو گرفتار کرلیا، قاتلوں مین15سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہیوسٹن پولیس نے مقتول الطاف حسین ملک کے قتل کے الزام میں 20سالہ سیاہ فام نوجوان ٹیرل فنچیز اور اس کی 15سالہ ساتھی لڑکی کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق سراغرسانوں کی مدد سے قاتلوں کی گرفتاری Letgo App کی مدد سے کی گئی، جسے مبینہ طور پر قاتل استعمال کر رہے تھے ۔

قاتل اپنے فون کے ذریعے یہ مدد حاصل کرنا چاہتے تھے کہ لاش کو کسی طرح ٹھکانے لگایا جا سکے اور پولیس سے چھپا جاسکے۔

واضح رہے کہ مقتول کو 6دسمبر کی رات سمیز کلب کے باہر ان کی گاڑی خریدنے کے بہانے سے بلایا گیا تھا مگر بعدازاں مقتول کی لاش کچرا کنڈی سے ملی۔

پولیس کو قاتلوں کی تلاش تھی، مقتول کی بیوہ قرۃ العین ملک کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری پر انہوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کا قتل ناقابل تلافی نقصان ہے اور وہ انصاف کے لیے پرامید ہیں۔

تازہ ترین