• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن: خیبرپختونخوا سے 34 امیداروں نے کاغذات جمع کرائے

Senate Election 34 Candidates Submitted Papers From Khyber Pakhtunkhwa

سینیٹ الیکشن کے لیے خیبر پختونخواسے مختلف پارٹیوں کے 34 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کی طرف سے جاری فہرست کے مطابق پی ٹی آئی کے 7امیدواروں نے سینیٹ کی جنرل نشست کے لئے کاغذات جمع کرائے ہیں جن میں محمد ایوب،خیال زمان، فدا محمد،فیصل جاوید ،عبدالطیف یوسفزئی ،ظفراللہ خٹک اور علی خان شامل ہیں ۔

مسلم لیگ ن نے علی افضل جدون،حاجی دلدارخان ،سید محمد صابر شاہ اور محمد قاسم شاہ جبکہ پیپلز پارٹی نے فیصل سخی بہرہ مند کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کی طرف سے گل نصیب خان،طلحہ محمودجبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے مسعود عباس کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

مولانا سمیع الحق نےآزاد امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرائے ۔ٹیکنوکریٹس کی نشستوں کے لیے پی ٹی آئی سے اعظم سواتی اور عبد الطیف یوسفزئی ، جے یو آئی ایف کے محمد یعقوب شیخ ،مسلم لیگ ن کے دلاور خان میدان میں ہیں نثار خان نے آزاد امیدوار ہوں گے۔

خواتین نشستوں کے لیے مسلم لیگ ن سے رئیسہ داود اور ثوبیہ شاہد ، پی ٹی آئی سے مہر تاج روغانی اور نورین فاروق خان ، اے این پی سے شگفتہ ملک، قومی وطن پارٹی سے انیسہ زیب اور جے یو آئی ایف سے نعیمہ کشور نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

 

تازہ ترین