• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: ٹرائل روم میں خفیہ کیمرے، پولیس اسٹور مالک کو پکڑنے میں ناکام

Faisalabad Hidden Camera In Trial Room Police Failed To Catch The Store Owner

فیصل آباد میں ملبوسات کے مشہور برانڈ کےخواتین ٹرائی روم میں کیمرے لگانے کے معاملے پر اب تک اسٹور مالک سمیت 2ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے ہیں ،گرفتار دیگر 2 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاجائےگا۔

فیصل آباد میں ملبوسات کے مشہور برانڈ کےخواتین ٹرائی روم میں کیمرے نصب کیے جانےکا معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جارہا ہے،مقدمے میں نامزد اسٹور مالک سمیت 2ملزمان اب تک فرار ہیں ۔

مقدمے میں دیگر دو گرفتار ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

گزشتہ روز پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش بھی کی ہے،لیکن کوئی قابل ذکر معلومات حاصل نہیں کرسکے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کے تمام اسٹورز کی چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

دو روز قبل پیپلز کالونی میں غیر ملکی برانڈ کےخواتین ٹرائی روم میں خفیہ کیمرا ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

ایک فیملی کے سربراہ نے انتظامیہ سے شکایت کی اور اپنے موبائل فون میں اس کیمرے کی تصویر بھی دکھائی،لیکن اسٹور انتظامیہ نے اس کا موبائل ہی چھین لیاتھا ،جس پر خریدار نے پولیس کو شکایت کی تھی ۔

تازہ ترین