• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی سربراہ ہوں، ٹکٹ بھی میں ہی دوں گا، فاروق ستار

I Am The Leader Of The Party Ticket Distribute My Self Farooq Sattar

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ مذاکرات نہیں ہوںگے ، آج پارٹی سربراہ کی زیرصدارت اجلاس ہوگا ۔ایم کیو ایم پاکستان کا منتخب پارٹی سربراہ ہوں، سینیٹ کے ٹکٹ بھی میں ہی دوں گا۔

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا پی آئی بی کالونی میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ان کی نیت میں کوئی فتور نہیں ہے اورکسی کو ان کے اخلاص پر شک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔میں بھی کسی کے اخلاص پر شک نہیں کرتا ۔

انہوں نے کہا کہ وہ کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتے جس سے بدمزگی ہو۔

فاروق ستارکا کہنا تھا کہ میں آئینی اور منتخب سربراہ ہوں،میری ذمے داریاں سب سے زیادہ ہیں،شام کو طلب کیے جانے والے اجلاس کو مذاکرات کا تاثر دینا غلط ہے، بحیثیت سربراہ اجلاس کی صدارت کروں گا جس میں فیصلے ہوں گے۔

انہوں نے کہامزید کہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ آئندہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو جس سے پارٹی کو نقصان ہو۔

واضح رہے کہ رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان کو شام سات بجے طلب کرلیا،اجلاس میں سینیٹ کے لیے ناموں پر مشاورت ہوگی،فاروق ستار کی منظوری کےبعدحتمی ناموں کااعلان کیاجائےگا۔

ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم نے کنوینر کو فارغ کرنے کی بات پتا نہیں کس کیفیت میں کی، وہ اپنی بات کا خود جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے تدبر اور تجربے پر بھروسہ کرنا چاہیے، اگر سربراہ کی ذمے داریاں بڑی ہیں تو اختیارات بھی بڑے ہونے چاہئیں، جس کے اختیارات ہوتے ہیں اُسی کے فیصلے ہوتے ہیں۔

 

تازہ ترین