آپ آف لائن ہیں
پیر 5؍رمضان المبارک 1439ھ 21؍مئی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Farooq Sattar Minus By Mqm Rabita Committee

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پارٹی سربراہ فاروق ستار کو مائنس کردیا ۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے سینیٹ الیکشن کے لئے پارٹی امیدواروں سے متعلق خط لکھنے کا مجاز خالد مقبول صدیقی کو قرار دیا ہے۔

x
Advertisement

رابطہ کمیٹی نے اپنے اجلاس میں سینیٹ الیکشن کے لئےامیدواروں کی منظوری دی اور ساتھ ہی الیکشن کمیشن کے نام امیدواروں کے پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے خط لکھنے کا اختیار فاروق ستار سے لے کر خالد مقبول صدیقی کو دیدیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے نام لکھے گئے خط میںرابطہ کمیٹی نے کہا کہ اگر کسی کو امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اختیار تھا تو وہ واپس لیا جاتا ہے۔

رابطہ کمیٹی نے خط میں کہا کہ پارٹی آئین کی شق 19۔اےکےتحت الیکشن کیلئےامیدواروں کوٹکٹ رابطہ کمیٹی دےگی،ہرطرح کے انتخابات کیلئےامیدواروں کوٹکٹ دینےکااختیارصرف رابطہ کمیٹی کو ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اختیار پارٹی سربراہ کو حاصل نہیں ،رابطہ کمیٹی نے اجلاس کرکے فاروق ستار سے اختیار واپس لے لیا۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں