• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسکو میں چلتی ٹرین پر برفانی تودہ آگِرا

روس کے دارالحکومت ماسکو میں چلتی ٹرین پر برفانی تودہ آگِرا تاہم معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کہتے ہیں کہ مصیبت کبھی بتا کر نہیں آتی، ایسا ہی کچھ ماسکو میں ہوا جب چلتی ٹرین پر ایک بڑا برفانی تودہ آگِرا تاہم معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

روس میں سرد موسم اور شدید برف باری کی وجہ سے نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو اہے۔

ایسے میں مسافروں سے بھری ایک ٹرین اپنی منزل کی جانب گامزن تھی کہ اسٹیشن کے قریب سے گزرتے ہوئے پلیٹ فارم کے اوپر سے برف کا تودہ ٹرین پر آگِرا تاہم یہ کسی معجزے سے کم نہ تھا کہ اس کے باوجود کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین