• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی سربراہ ہی ٹکٹ جاری کرنے کا مجاز ہے،الیکشن کمیشن

Only Party Chief Can Issue Tickets Election Commission

الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا ہے کہ پارٹی سربراہ ہی ٹکٹ جاری کرنے کا مجاز ہے،لیکن پارٹی سربراہ کا نامزد کردہ شخص بھی امیدوار کو ٹکٹ دے سکتا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے خط کے بعد الیکشن کمیشن نے بیان میں کہا کہ قانون کے مطابق پارٹی سربراہ ہی ٹکٹ جاری کرنے کا مجاز ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان میں بظاہر سلجھتے معاملات اور بھی الجھ گئے ہیں،رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے نام اپنے خط میں لکھا تھاکہ ہر طرح کے انتخابات کے لئے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اختیار صرف رابطہ کمیٹی کو ہے ۔

خط میں یہ بھی کہا گیا تھاکہ پارٹی سربراہ کو امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اختیار نہیں۔

اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھاکہ پارٹی کا منتخب اور آئینی سربراہ ہوں،امیدواروں کو ٹکٹ میں ہی دوںگا ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ ذمہ داریاں زیادہ ہیں تواختیارات بھی زیادہ ہونے چاہئیں ،کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتے جس سے بدمزگی ہو۔

فاروق ستار کا یہ بھی کہناتھاکہ آج مذاکرات نہیں ،سربراہ کی زیر صدارت اجلاس ہوگا ،رابطہ کمیٹی کا اجلاس شام 7بجے طلب کرلیا ہے۔

تازہ ترین