• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی سربراہ اصولوں کیخلاف ہوئے تو نہیں مانیں گے،فیصل سبزواری

We Will Not Accept Party Chief In Case He Is Against Principles Faisal Sabzwari

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ پارٹی سربراہ بھی اصولوں کے خلاف ہوئے تو نہیں مانیں گے،علم نہیں فاروق ستار کو کون اور کیسے مشورے دے رہا ہے۔

ایم کیوایم کے مرکز بہادر آباد میںمیڈیاسے گفتگو میں فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم کا کوئی بھی کارکن کامران ٹیسوری کی اتنی اہمیت سمجھنے سے قاصر ہے ،پارٹی کے کنوینر کی مرضی پارٹی کے اصولوں کے منافی ہوگی تو ہم اسے ماننے سے قاصر ہیں ۔

ان کا کہنا تھاکہ 22 اگست سے پہلے بھی فیصلے رابطہ کمیٹی ہی کرتی تھی ،2بار پوری رابطہ کمیٹی خود فاروق ستار کے پاس گئی،لیکن وہ اب تک پارٹی کے مرکز بہادرآباد نہیں آئے۔

فیصل سبزواری نے یہ بھی کہا کہ رابطہ کمیٹی نے پارٹی ٹکٹ ایوارڈ کرنے کا اختیار ڈّپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی کو دیدیا،نا چاہتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے، کامران ٹیسوری کی اتنی اہمیت سمجھنےسےقاصر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نے پارٹی کی سیاسی صورتحال پر شعری انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجائی جاسکتی ‘اب صورت ایک ہی بچتی ہے کہ پارٹی اپنے آئین کے تحت چلتی رہے۔

پارٹی آئین کا آرٹیکل 19 ، کہیں بھی کنوینر یا کسی فرد کو پارٹی ٹکٹ دینے کا اختیارنہیں دیتا ،ایم کیو ایم کے آئین کے تحت یہ اختیار رابطہ کمیٹی کے پاس ہے ۔

تازہ ترین