آپ آف لائن ہیں
اتوار 4؍رمضان المبارک 1439ھ 20؍مئی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارول سپر ہیروز کے مشہور فکشنل کردار بلیک پینتھر کے گِرد گھومتی ایکشن ایڈونچر سے بھرپور نئی سائنس فکشن فلم بلیک پینتھر کا لندن میں یورپیئن پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی اور ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

فلمی ستارے جب ریڈ کارپٹ پر پہنچے تو مداحوں نے ان کا پر جوش استقبال کیا جبکہ فلم کی کاسٹ ریڈ کارپٹ پر نہ صرف فوٹو گرافروں کو پوز دیتی دکھائی دی بلکہ مختلف انٹرویوز بھی دیئے۔

x
Advertisement

ریان کوگلر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار اداکار چیڈ وِک بوسمین نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مائیکل جارڈن، لیوپیٹا یانگ، مارٹن فری مین، ڈینئیل کالویا، وِنسینٹ ڈوک، فاریسٹ وائیٹیکر، ایجلا بیسٹ اور اینڈی سرکس سمیت کئی نامور اداکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی Wakanda نامی سرزمین کے ایک ایسے بادشاہ کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی سلطنت میں خانہ جنگی کا آغاز ہو جاتا ہے۔

اپنی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور سلطنت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے بچانے کیلئے کنگ T Challa بلیک پینتھر کا روپ دھار کر سی آئی اے ایجنٹ اور Wakanda کی سلطنت کی سیکیورٹی فورسز کی مدد سے اپنے دشمنوں کا خاتمہ کرنے کیلئے اعلانِ جنگ کر دیتا ہے۔

مارول اسٹوڈیوز کی تیارہ کردہ ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور یہ سپر ہیرو سائنس فکشن فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز اور موشن پکچرز کے تحت 16فروری کو سینما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں