• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان سرحد پر باڑ ،امریکا کو خرچ ادا کرنا چاہیے،خواجہ آصف

Us Should Pay For Barbed Wire On Pak Afghan Border Khawaja Asif

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام 2019ء کے آخر تک مکمل ہوجائےگا، دہشت گردی کم کرنے کیلئے امریکا کو یہ خرچ ادا کرنا چاہیے۔

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاک افغان سرحد پرباڑلگاناپاکستان اورامریکادونوں کے مفاد میں ہے،اس سے سرحدکےآرپا​رعسکریت پسندوں کی آمدورفت ختم ہوسکےگی۔

ان کا کہناتھاکہ 70ہزارسےزیادہ افرادروزانہ سرحدپارکرتےہیں،جس سے دہشت گردی کو سہولت مل رہی ہے،افغان مہاجرکیمپوں میں عسکریت پسندی پروان چڑھ رہی ہے۔

تازہ ترین